31 جنوری ، 2022
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے تک اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کو آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سمری موصول ہوئی ہے جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے تک اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔
ذعائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نےتاحال پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانےکی سمری پردستخط نہیں کیے۔
ذرائع نے بتایا کہ اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 10روپے27پیسےفی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 39 پیسے اضافے کی تجویز دی ہے۔
ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 11روپے 34پیسے، لائٹ ڈیزل پر 11 روپے 35 پیسے فی لیٹر اضافےکی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی منظوری کےبعدوزارت خزانہ قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کرےگی۔