عمران خان بالکل کرپٹ نہیں لگتے، اگلے 5 سال بھی ملنے چاہییں: ژالے سرحدی

پاکستانی اداکارہ ژالے سرحدی نے کہا کہ انہیں وزیراعظم عمران خان اور متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فیصل سبزواری بالکل کرپٹ نہیں لگتے۔

جیو نیوزکے پروگرام 'جشن کرکٹ' میں اداکارہ ژالے سرحدی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب شریک ہوئے۔ 

ایک سوال کے جواب میں ژالے سرحدی نے کہا کہ انہیں وزیراعظم عمران خان اور رہنما ایم کیو ایم فیصل سبزواری بالکل کرپٹ نہیں لگتے۔

جب میزبان شہزاد اقبال نے ان سے سابق وزیراعظم نواز شریف اور آصف علی زرداری کے بارے میں پوچھا تو انہیں اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔

ژالے سرحدی سے جب پوچھا گیا کہ وزیراعظم عمران خان کو اگلے پانچ سال بھی ملنے چاہییں تو اس کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ عمران خان کو اگلے پانچ سال بھی ملنے چاہییں کیوں کہ ان کے بغیر کوئی دوسرا لیڈر نظر نہیں آتا۔

 ژالے سرحدی نے کہا کہ لوگ انہیں پاکستان کی پریانکا چوپڑا کہتے ہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ پاکستان اور ترکی کے ایک مشترکہ ڈرامے میں کام کرنے جارہی ہیں۔

جشن کرکٹ کے دوران 500کی دوڑ کا سلسلہ بھی جاری ہے لیکن ژالے سرحدی اور فرخ حبیب قمر زمان کائرہ کو ہرا نہ سکے۔ ژالے سرحدی نے435 جب کہ  فرخ حبیب نے427پوائنٹس اسکور کیے۔

مزید خبریں :