Time 06 فروری ، 2022
پاکستان

پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 13 بھارتی ماہی گیرگرفتار

پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی(پی ایم ایس اے) نےکھلے سمندر میں سرکریک کے قریب سے  پاکستانی سمندری حدود میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے  13 ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان پی ایم ایس اے کے مطابق سر کریک کے قریب پاکستانی ماہی گیروں کی حفاظت کے لیے 'آپریشن مستعد' کے نام سے ایک فوکس آپریشن شروع کیا گیا ہے کیونکہ یہ اطلاع ملی تھی کہ بھارتی ایجنسیاں جان بوجھ کر پاکستانی ماہی گیروں کو پاکستانی سمندری حدود میں سے گرفتار کرتی ہیں۔

ترجمان کے مطابق اس آپریشن کے دوران 5 فروری کو پی ایم ایس کے جہاز نے دو بھارتی ماہی گیرکشتیاں پکڑیں جن میں 13 ماہی گیر سوار تھے جو کہ  پاکستانی زون کے اندر شکار میں مصروف تھے۔

 ترجمان کا کہنا ہےکہ بھارتی کشتیاں اوکھا سے آتی ہیں جو پاکستان سے 70 ناٹیکل کے فاصلے پر ہے، یہ عمل ہمارے انڈس ڈیلٹا کے خطے میں جان بوجھ کر چھیڑ چھاڑ کا ذریعہ بن رہا ہے۔ 

ترجمان پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کا کہنا ہے کہ دونوں کشتیوں کو پاکستانی اور سمندر کے قانون سے متعلق اقوام متحدہ کے کنونشن کی خلاف ورزی پر مزید قانونی کارروائی کے لیے کراچی لایا گیا ہے۔

مزید خبریں :