Time 07 فروری ، 2022
پاکستان

وفاقی حکومت کا علی امین گنڈا پور کے بھائی کی نااہلی چیلنج کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن نے ڈی آئی خان سٹی میئرکی نشست پر پی ٹی آئی امیدوار عمر امین گنڈا پور کو نااہل قرار دیا تھا— فوٹو:فائل
الیکشن کمیشن نے ڈی آئی خان سٹی میئرکی نشست پر پی ٹی آئی امیدوار عمر امین گنڈا پور کو نااہل قرار دیا تھا— فوٹو:فائل 

وفاقی حکومت نے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر اور گلگت و بلتستان علی امین گنڈا پور کے بھائی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے میئر کے امیدوار عمر امین گنڈاپور کی نااہلی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

الیکشن کمیشن نے  آج بلدیاتی انتخابات کے موقع پر ضابطہ اخلاق کی خلاف وزری سے متعلق علی امین گنڈا پور کیس کا فیصلہ سنایا۔ 

الیکشن کمیشن نے ڈی آئی خان سٹی میئرکی نشست پر پی ٹی آئی امیدوار عمر امین گنڈا پور  کو نااہل قرار دیا۔

اب حکومت نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں بتایا کہ عمر امین گنڈاپورکا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ ڈی آئی خان میں مولانا فضل الرحمان کو واضح طور پر شکست کا سامنا تھا، ایسے میں تحریک انصاف کے امیدوار کو نااہل قرار دے دیا گیا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی امیدوار کو اس بنیاد پر نااہل کیا گیا کہ ان کا بھائی انتخابی مہم کیوں چلا رہا ہے؟ ایسے فیصلے الیکشن کمیشن کو متنازع بناتے ہیں۔

مزید خبریں :