دنیا
Time 08 فروری ، 2022

کرناٹک میں حجاب کا تنازع، اسکول کالج 3 روزکیلئے بند، عدالت کل سماعت کریگی

بھارتی ریاست کرناٹک کی ہائی کورٹ نے باحجاب مسلمان طالبات کے تعلیمی اداروں میں داخلے پر پابندی کے خلاف کیس کی سماعت کل دوپہر تک ملتوی کردی۔

ہائی کورٹ نے طلبہ سے امن و سکون برقرار رکھنےکی اپیل کرتے ہوئےکہا ہےکہ کیس کا فیصلہ جذبات کے بجائے قانون کے مطابق کریں گے، احتجاج کرنا، نعرے لگانا، طلبہ پر حملہ کرنا، طلبہ کا دوسروں پر حملہ کرنا یہ ٹھیک نہیں ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک ہائی کورٹ میں سماعت کل دوپہر دوبارہ شروع ہوگی۔

ادھرکرناٹک کے وزیراعلیٰ نے طلبا کے احتجاج اور امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر تمام ہائی اسکول اورکالج 3 روز کے لیے بند کرنےکا حکم دیا ہے۔ 

خیال رہےکہ بھارتی ریاست کرناٹک میں باحجاب مسلم طالبات پر تعلیم کے دروازے بند کیے جارہے ہیں، بعض کالجوں نے حجاب کےساتھ طالبات کو داخل ہونے سے روک دیا ہے۔

حجاب کا تنازع سامنے آنےکے بعد کرناٹک کی ریاستی حکومت نے یونیورسٹیز اورکالجوں میں یونیفارم کو لازمی قرار دیا ہے جس کے بعد سے طالبات کالج کے باہر سراپا احتجاج ہیں۔

دوسری جانب نوبیل امن انعام یافتہ پاکستانی طالبہ اور سماجی کارکن ملالہ یوسف زئی نے ایک بیان میں کہا ہےکہ حجاب والی لڑکیوں کو اسکول میں داخل ہونے سے روکنا خوفناک ہے۔

ملالہ کا کہنا ہےکہ کم یا زیادہ لباس پہننے کے معاملے میں خواتین پر اعتراضات برقرار ہیں، بھارتی رہنما مسلم خواتین کو مرکزی دھارے سے الگ کرنےکے عمل کو روکیں۔


مزید خبریں :