15 جنوری ، 2012
رحیم یار خان…خان پور میں امام بارگاہ کے قریب دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔دھماکا چہلم کے جلوس کاعلم ہائی ٹینشن وائر سے ٹکرا نے سے ہواجس سے بارہ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو فوری طورپر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،آرپی او بہاولپور نے تصدیق کی ہے کہ دھماکاتخریب کاری کانتیجہ نہیں ،دھماکاچہلم کے جلوس کے قریب ٹرانسفارمر پھٹنے سے ہوا جس کے نتیجے میں بجلی کی تار گرگئی جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔