08 فروری ، 2022
جنوری میں کراچی کے شہری 4 ہزار 327 موٹرسائیکلوں، ڈھائی ہزار موبائل فون اور 200 گاڑیوں سے محروم ہوگئے ۔
سی پی ایل سی نے ماہ جنوری کی کرائم رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق شہر میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں پہلے نمبرپر رہیں، موبائل فون چھیننےکی وارداتیں دوسرے نمبر پر اور موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتیں تیسرے نمبر پر رہیں۔
رپورٹ کے مطابق جنوری میں 3ہزار 908موٹرسائیکلیں چوری ہوئیں اور موٹرسائیکلیں چھیننے کی وارداتیں 419ہوئیں، 319 موٹرسائیکلیں برآمد کی جاسکیں ۔
شہریوں سے جنوری میں 2ہزار 499موبائل فون چھینےگئے، پولیس صرف 68 موبائل فون برآمد کرواسکی۔
جنوری میں شہر سے 184گاڑیاں چوری ہوئیں اور 16چھینی گئیں، چوری اور چھینی گئی گاڑیوں میں سے پولیس 87 برآمد کراسکی۔
جنوری میں اغوا برائے تاوان کا 1 اور بھتہ خوری کا بھی1 کیس رپورٹ ہوا،ماہ جنوری میں بینک ڈکیتی کا کوئی واقع نہیں ہوا۔