14 فروری ، 2022
وزیراعظم عمران خان کے خلاف سوشل میڈیا پر نازیبا ٹرینڈ چلانے والے شخص کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ نے وزیراعظم کے خلاف سوشل میڈیا پر نازیبا ٹرینڈ چلانے والے شخص کو لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن سے گرفتار کیا۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نےکہا ہےکہ سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صابر محمود ہاشمی کا دن دہاڑے اغوا حکومت کی بدحواسی کی گواہی ہے۔
ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز نےکہا کہ کیا عمران خان کوئی مقدس گائے ہیں جن پر لوٹ مار اور ناکامیوں پر تنقید نہیں کی جاسکتی؟
مریم نواز کا کہنا تھا کہ پوری پارٹی صابر محمود ہاشمی کے ساتھ کھڑی ہے، ایف آئی اے بھی اس ختم ہوتی حکومت کا آلہِ کار بننے سے گریز کرے۔