Time 17 فروری ، 2022
دنیا

بھارت میں شادی کی تقریب کے دوران کنویں میں گرنے سے 13 افراد ہلاک ہوگئے

فوٹو: اے این آئی
فوٹو: اے این آئی

بھارت میں شادی کی تقریب کے دوران کنویں میں گرنے سے 13 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے علاقےکشی نگر میں پیش آیا جہاں شادی کی تقریب کے دوران ایک پرانےکنویں پر رکھی سلیب ٹوٹ گئی جس کے باعث اس پر بیٹھے افراد کنویں میں گرگئے۔

مقامی افراد نے فوری طور پر گرنے والے افراد کو نکالا اور قریبی اسپتال منتقل کیا، پولیس کا کہنا ہے کہ 11 افراد کی اسپتال میں موت کی تصدیق کی گئی جب کہ 2 افراد دوران علاج چل بسے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ مرنے والوں میں بچے اور خواتین شامل ہیں جو کہ شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے وہاں موجود تھے۔

مزید خبریں :