Time 19 فروری ، 2022
کھیل

لاہور قلندرز کے راشد خان آج پی ایس ایل کا آخری میچ کھیلیں گے

راشد خان اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں حصہ لیں گے جس کے بعد وہ افغانستان روانہ ہوجائیں گے/ فائل فوٹو
راشد خان اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں حصہ لیں گے جس کے بعد وہ افغانستان روانہ ہوجائیں گے/ فائل فوٹو

لاہور قلندرز میں شامل افغانستان کے کرکٹر  راشد خان آج پی ایس ایل میں اپنا آخری میچ کھیلیں گے۔

ترجمان لاہور قلندرز نے بتایا کہ راشد خان اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں حصہ لیں گے جس کے بعد وہ افغانستان روانہ ہوجائیں گے۔

ترجمان کا  کہنا تھا کہ راشد خان نیشنل ڈیوٹی کی وجہ سے پی ایس ایل میں مزید دستیاب نہیں ہوں گے اور ان کے متبادل کے طور پر فواد احمد پہلے ہی لاہور قلندرز کو جوائن کرچکے ہیں۔

افغانستان کی ٹیم  بنگلادیش کے دورے پر ہے اور راشد خان اس دورے کے لیے ٹیم کو جوائن کریں گے

واضح رہے کہ لاہور قلندرز کے راشد خان پاکستان سپر  لیگ 7 کے سیزن میں آج اپنا نواں اور آخری میچ کھیلیں گے اور وہ اب تک اس  سیزن میں 11 وکٹیں لے چکے ہیں۔

راشد خان نے اس سیزن  میں دو بار قومی  ٹیم  کے کپتان بابراعظم اور ایک بار رضوان کی وکٹ لی۔


مزید خبریں :