15 جنوری ، 2012
رحیم یار خان…خان پور میں امام بارگاہ کے قریب دھماکے سے پانچ افراد جاں بحق اوربیس زخمی ہوگئے۔خان پور میں چہلم امام حسین کے موقع پر جلوس نکالا جارہا تھا کہ جلوس میں شامل ایک بلند علم ہائی ٹینشن وائر سے ٹکرا گیا ،جس سے بجلی کی تار یں گرگئی اور ٹرانسفارمر پھٹ گیا،بجلی کی تاریں گرنے اور کرنٹ لگنے سے پانچ افراد جاں بحق اور20افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو فوری طورپر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،آرپی او بہاولپور نے تصدیق کی ہے کہ دھماکاتخریب کاری کانتیجہ نہیں ،دھماکاچہلم کے جلوس کے قریب ٹرانسفارمر پھٹنے سے ہوا جس کے نتیجے میں بجلی کی تار گرگئی جس سے متعدد افراد زخمی ہوئے۔اس موقع پر افواہیں پھیلنے کے بھگدڑ مچ گئی مگر بعدمیں اس صورتحال پر قابو پالیا گیا۔