Time 21 فروری ، 2022
پاکستان

سندھ میں دو گھنٹے کے دوران تین مقامات پر ریلوے حادثات

ریلوے حکام کے مطابق ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کر دیا گیا ہے، ریلوے عملے کی حاضر دماغی سے کراچی ایکسپریس بڑے حادثے سے بچ گئی— فوٹو: جیو نیوز
ریلوے حکام کے مطابق ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کر دیا گیا ہے، ریلوے عملے کی حاضر دماغی سے کراچی ایکسپریس بڑے حادثے سے بچ گئی— فوٹو: جیو نیوز

سندھ میں تین مختلف مقامات پر بیک وقت تین ریلوے حادثات کے نتیجے میں ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی تاہم اس کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ریلوے حکام کے مطابق ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کر دیا گیا ہے، ریلوے عملے کی حاضر دماغی سے کراچی ایکسپریس بڑے حادثے سے بچ گئی۔

حیدرآباد اور ٹنڈو آدم کے درمیان ریلوے اسٹیشن ڈیتھا میں ریلوے لائن ٹوٹی ہوئی تھی۔

گینگ مین کی جانب سے ریلوے لائن ٹوٹنے کی اطلاع پر  ٹرینوں کی آمد و رفت عارضی طور  پر معطل ہوئی جبکہ سکھر  میں روہڑی ریلوے اسٹیشن پر ایک انجن پٹری سے اتر گیا۔

اس کے علاوہ  ٹنڈو مستی خان ریلوے اسٹیشن پر مال گاڑی کی ایک بوگی پٹری سے اتر گئی۔ مال گاڑی کی بوگی اترنے کے نتیجے میں کراچی سے اندرون ملک جانے والا ٹریک متاثر ہوا ہے۔ دونوں واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ریلوے ٹریفک کچھ دیر کے لیے معطل ہوگئی۔

پٹری سے اترنے والی بوگی کی مال گاڑی کراچی آ رہی تھی۔ ریلوے ذرائع کے مطابق روہڑی اور ٹنڈو مستی خان حادثات کے مقامات پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور مختلف مقامات پر رکی ہوئی ٹرینوں کو رواں رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مزید خبریں :