Time 26 فروری ، 2022
انٹرٹینمنٹ

نبیل ظفر کا فلم میں نواز شریف کا کردار نبھانے سے انکار

معروف اداکار نبیل ظفر نے کسی بھی فلم میں نواز شریف کا کردار  ادا کرنے سے انکار کر دیا۔

نبیل ظفر جیو نیوز کے پروگرام 'جشنِ کرکٹ' کے مہمان بنے جہاں انہوں نے میزبان شہزاد اقبال کے دلچسپ سوالات کے جواب دیے۔

اداکار 500 کی دوڑ کے سیگمنٹ میں اداکارہ امرخان کوشکست دینے میں ناکام رہے۔

نبیل ظفر نے ملکی حکومت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے گزشتہ دو الیکشن سے پاکستان تحریکِ انصاف کو ہی ووٹ دے رہا ہوں، عمران خان کی کارکردگی سے بالکل مایوس نہیں ہوں، مجھے اب بھی ان سے ہی امید ہے۔

تاہم جب ان سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے کردار کو فلم میں نبھانے سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے انکار کردیا۔

ایک سوال کے جواب میں نبیل ظفر کا کہنا تھا کہ 90کی دہائی کے ڈرامے آج کے ڈراموں سے بہتر تھے، آج کل لوگوں نے محنت کرنا چھوڑ دی ہے، لوگوں کے پاس وقت کم اور کام زیادہ ہے۔

دوران پروگرام میزبان نے نبیل ظفر سے سوال پوچھا کہ کیا فہد مصطفیٰ عامر لیاقت سے اچھا گیم شو ہوسٹ کرتے ہیں؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ  ’ہاں‘۔ 

مزید خبریں :