کاروبار
Time 28 فروری ، 2022

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے مقامی چینی خریدنے کا عمل دوبارہ شروع کردیا

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے مقامی سطح پر 50 ہزار میٹرک ٹن چینی کی خریداری کیلئے ٹینڈر جاری کردیا۔

یوٹیلٹی اسٹورز نے شوگر ملز اورفرمزسے 16 مارچ تک لفافہ بند بولیاں طلب کرلی ہیں اور یہ بولیاں اسی روز کھولی جائیں گی۔

یوٹیلٹی اسٹورز کے مطابق چینی کی خریداری ایکس مل ریٹ اور فوری ادائیگی پر کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز نے درآمدی چینی کے باعث مقامی سطح پر خریداری کا عمل روکا تھا، کارپوریشن نے آخری بار مقامی چینی جولائی2021 میں خریدی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ آخری ٹینڈر کے تحت مقامی سطح پر 40 ہزار میٹرک ٹن چینی خریدی گئی تھی جس کے تحت مقامی چینی 90 روپے فی کلو میں خریدی گئی تھی۔

مزید خبریں :