پاکستان
15 جنوری ، 2012

بالائی علاقوں میں برف باری ،رابطہ سڑکیں بند

بالائی علاقوں میں برف باری ،رابطہ سڑکیں بند

اسلام آباد…راولپنڈی ، اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور مری سمیت گلیات اور شمالی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راول پنڈی، گوجرانوالا، لاہور ، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان ، ڈیرہ غازی خان ، مالاکنڈ، ہزارہ ، پشاور، کوہاٹ، بنوں ، ڈیرہ اسماعیل خان ، کوئٹہ ، ڑوب ،قلات، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بیشتر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوئی۔سب سے زیادہ بارش کوٹلی میں 19 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ رالاکوٹ میں 17، اسلام آباد 16، مالم جبہ اور مری 15، پاراچنار14، مظفر آباد اور سیالکوٹ 13، دیر ، کالام ، رسالپور، چیراٹ میں 12، کوئٹہ ، پٹن اور پشاور میں 10 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔: سب سے کم درجہ حرارت پاراچنار میں منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسکردو میں منفی 10، گوپس منفی 7 اور کالام میں منفی 6 ڈگری، مری منفی 5 اور گلگت میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راول پنڈی ، گوجرانوالہ ، لاہور ، سرگودھا ،فیصل آباد، ملتان ، ڈیرہ غازی خان ، مالاکنڈ، ہزارہ ، پشاور، کوہاٹ، بنوں ، ڈیرہ اسماعیل خان ، کوئٹہ ، ڑوب ،قلات، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بیشتر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

مزید خبریں :