پاکستان
03 نومبر ، 2012

مشرف کی ایمرجنسی کے 5سال مکمل ،ملک بھر میں وکلا کا یوم سیاہ

مشرف کی ایمرجنسی کے 5سال مکمل ،ملک بھر میں وکلا کا یوم سیاہ

کراچی…3نومبر2007 کو ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے خلاف ملک بھر میں وکلا آج یوم سناہ منارہے ہیں۔بار کی عمارتوں پر سیاہ پرچم لہرائے گئے جبکہ وکلا نے بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھیں۔لاہور:3 نومبر 2007 کے اقدامات کے خلاف وکلاء آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔لاہور میں بار ایسوسی ایشنوں پر کالے جھنڈے لہرائے گئے،ماتحت عدالتوں میں وکلاء نے جزوی ہڑتال کی۔گوجرہ میں3نومبر کو سابق صدر پرویز مشرف کے اقدامات کے خلاف یوم سیاہ منایا جارہاہے اوروکلا نے عدالتوں کا بائیکارٹ کردیا۔مظفر گڑھ میں پرویزمشرف کے اقدامات کے خلاف وکلا یوم سیاہ منا رہے ہیں بار روم میں سیاہ پرچم لہرا ئے۔کراچی سٹی کورٹ اور ملیر کورٹ میں بھی وکلاء نے عدالتی امور کا بائیکاٹ کیااور بازوں پر سیاہ پٹی باندھیں، کراچی بار کی عمارت پر سیاہ پرچم لگائے گئے۔منڈی بہاوالدین میں وکلا نے ضلع بھر میں ہڑتال کررکھی ہے۔ملتان میں بھی وکلانے عدالتوں کا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔خانیوال میں وکلا کا 3 نومبر 2007 کے غیر آئینی اقدام کے خلاف عدالتوں میں ہڑتال اور احتجاجی ریلی نکالی۔

مزید خبریں :