03 نومبر ، 2012
لاہور…وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ 3نومبر پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے ، ڈکٹیٹر نے محض اپنا اقتدار بچانے کیلئے غیر آئینی اقدام کیا، جس سے ملک کو نقصان پہنچا۔شہبازشریف نے کہا کہ جنرل (ر)پرویز مشرف کے غیر آئینی اقدام کیخلاف پوری قوم اکٹھی ہو گئی تھی ، ڈکٹیٹر نے ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ۔شہبازشریف کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ(ن)کی حکومت کو غیر قانونی طور پر ختم نہ کیا جاتا تو پاکستان آج ترقی یافتہ ملک ہوتا