Time 07 مارچ ، 2022
پاکستان

یورپی یونین کے صدر نے وزیراعظم کو فون کرکے روس یوکرین تنازع پر ثالثی کا کہا ہے، فواد

صدر یورپی یونین نےخواہش کا اظہارکیا کہ روس یوکرین تنازعےپرپاکستان ثالثی کا کردارادا کرے، وفاقی وزیر اطلاعات— فوٹو: فائل
صدر یورپی یونین نےخواہش کا اظہارکیا کہ روس یوکرین تنازعےپرپاکستان ثالثی کا کردارادا کرے، وفاقی وزیر اطلاعات— فوٹو: فائل

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ یورپی یونین نے وزیراعظم عمران خان سے روس یوکرین تنازع میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہےـ

فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ کچھ دیرپہلے یورپی یونین کے صدرکی وزیراعظم عمران خان کوکال آئی ہے اورصدر یورپی یونین نےخواہش کا اظہارکیا کہ روس یوکرین تنازع پرپاکستان ثالثی کا کردارادا کرے۔

ان کا کہنا تھاکہ یہ بہت بڑا اقدام ہے جوصدریورپی یونین نے وزیراعطم سے بات کی ہے، وزیراعظم آج اس معاملے پرعملی اقدامات کریں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے میلسی میں جلسہ عام سے خطاب میں روس اور یوکرین جنگ کے معاملے پر یورپی یونین کے سفیروں کی جانب سے خط لکھنے پر شدید تنقید کی تھی۔

مزید خبریں :