07 مارچ ، 2022
مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہےکہ تحریک عدم اعتماد عوام کا مطالبہ ہے، اپوزیشن عوام کے فیصلے پرعمل کر رہی ہے۔
شہباز شریف کا کہنا ہےکہ عمران خان کا رویہ گھبراہٹ کا ثبوت ہے،گالیاں تحریک عدم اعتماد کا راستہ نہیں روک سکتیں۔
قائد حزب اختلاف کا کہنا ہےکہ عمران نیازی کی خارجہ امور پر کنٹینر والی ناسمجھ گفتگو ریاست پاکستان کے لیےگھبرانے والی بات ہے۔
شہباز شریف کا کہنا ہےکہ عمران نیازی اپنی سیاست اورساکھ خراب کرچکے، پاکستان کی عالمی سیاست اور ساکھ خراب نہ کریں۔