03 نومبر ، 2012
شیخوپورہ … چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ جو قانون کی پاسداری پر یقین رکھے گا وہی ملک کی باگ ڈور سنبھالے گا، عدلیہ کو کبھی مصلحت کا شکار نہیں ہونا چاہئے، عدلیہ کی آزادی میں 3 نومبر اہم دن تھا۔ شیخوپورہ بار سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس افتخار محمد چوہدری کا کہنا ہے کہ صاحب اختیار کو معلوم نہیں تھا کہ 3 نومبر کو کس درجے کی مزاحمت ہوگی، وکلاء نے 3 نومبر کو پاکستان بچانے کا عزم کیا، تین نومبر عدلیہ کی آزادی میں اہم دن تھا۔ انہوں نے کہا کہ جو قانون کی پاسداری پر یقین رکھے گا وہی ملک کی باگ ڈور سنبھالے گا، عدلیہ کو کبھی مصلحت کا شکار نہیں ہونا چاہئے، پہلی بار جب مارشل لاء لگایا گیا تو کسی نے مزاحمت نہیں کی۔ چیف جسٹس نے مزید کہا کہ صاحب اختیار نے آئین سے وفاداری کے بجائے ملک میں بار بار مارشل لاء لگائے، بدقسمتی سے 99 ء میں پھر ایمرجنسی لگاد ی گئی لیکن کسی نے مزاحمت نہیں کی۔