Time 08 مارچ ، 2022
انٹرٹینمنٹ

فلم گنگو بائی کیلئے عالیہ اور اجے کو کتنامعاوضہ ملا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

گنگو بائی 100 کروڑ  بھارتی روپے کے معاوضے، خوبصورت سیٹ اور کاسٹ کے ساتھ تیار کی گئی: بھارتی میڈیا/ فائل فوٹو
گنگو بائی 100 کروڑ  بھارتی روپے کے معاوضے، خوبصورت سیٹ اور کاسٹ کے ساتھ تیار کی گئی: بھارتی میڈیا/ فائل فوٹو

بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی فلم گنگو بائی کو  مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے اور  اس فلم سے متعلق دعویٰ  کیا گیا ہےکہ یہ اداکارہ کی سب سے مہنگی فلموں میں سے ایک  ہے۔

فلم کی تیاری پر کتنا خرچہ آیا؟

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں ریلیز کی جانے والی فلم گنگو بائی 100 کروڑ بھارتی روپے کے معاوضے، خوبصورت سیٹ اور کاسٹ کے ساتھ تیار کی گئی، مزید  اطلاعات ہیں کہ فلم میں شامل اداکاروں کو بھی بھاری معاوضوں کے ساتھ کاسٹ کیا گیا ۔

عالیہ بھٹ اور اجے کو کتنا معاوضہ دیا گیا؟

بالی وڈ کے معروف ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم گنگو بائی کاٹھیاواڑی میں عالیہ بھٹ نے 60 کی دہائی کی سماجی ورکر گنگو بائی کا کردار ادا کیا ہے۔

اداکارہ کے معاوضے سے متعلق  بھارتی میڈیا کی مختلف رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ عالیہ کو فلم کے لیے 20 کروڑ کا معاوضہ دیا گیا۔

 یہ عالیہ کی سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ پہلی فلم ہے جس سے متعلق عالیہ کا کہنا تھا کہ وہ 9 سال کی عمر سے سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کام کرنے کی خواہش مند ہیں۔

دوسری جانب فلم میں اداکار اجے دیوگن نے ایک کیمیو کیا، انہوں  نے فلم میں رحیم لالہ کا کردار اداکیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اجے دیوگن کو فلم میں مختصر کردار کے لیے 11 کروڑ بھارتی روپے دیے گئے  ہیں۔

مزید خبریں :