Time 08 مارچ ، 2022
پاکستان

ایم کیو ایم کا بھی کل ہونے والے سینیٹ الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ

تحریک انصاف نے بھی فیصل واوڈا کی نا اہلی کی وجہ سے خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر انتخاب کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا— فوٹو: فائل
 تحریک انصاف نے بھی فیصل واوڈا کی نا اہلی کی وجہ سے خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر انتخاب کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا— فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے فیصل واوڈا کی نااہلی کی وجہ سے سینیٹ کی خالی نشست پر کل ہونے والے الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔

کنوینر ایم کیوایم خالدمقبول صدیقی کی صدارت میں رابطہ کمیٹی کااجلاس ہوا جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اعلامییے کے مطابق رابطہ کمیٹی نے شہری سندھ، بالخصوص کراچی کی صورتحال پرتشویش کااظہار کیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے کل ہونے والےسینیٹ الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف نے فیصل واوڈا کی نا اہلی کی وجہ سے خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر انتخاب کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا۔

خیال رہے کہ فیصل واوڈا کی خالی نشست پر الیکشن 9 مارچ کو سندھ اسمبلی میں ہونا ہے۔ 

مزید خبریں :