04 نومبر ، 2012
حیدرآباد…حیدر آبادکے سابق نائب یوسی ناظم نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق حیدر آباد نشاط سنیما کے قر یب نامعلوم مسلح افراد نے حید رآباد کے سابق نائب یوسی ناظم جلیل الرحمن پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔انہیں سینے میں گولیاں لگیں جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کے ساتھی زخمی ہوگئے۔جلیل الرحمن کا تعلق سیاسی جماعت سے تھا ۔ان کے قتل پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔