پاکستان
15 جنوری ، 2012

کسی فرد کو نہیں پارلیمنٹ کو جواب دہ ہوں،وزیراعظم

کسی فرد کو نہیں پارلیمنٹ کو جواب دہ ہوں،وزیراعظم

وہاڑی…وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ میں نے جو بات کہی تھی وہ کوئی الزام تراشی نہیں تھی،ہم چاہتے ہیں آئین کی پاسداری اور قانون کی حکمرانی ہو،میں نے صرف ایک بات کہی تھی کہ رولز اور پروسیجر پر عمل نہیں کیاگیا۔وہ سیکرٹری دفاع کی غلطی تھی جنہیں ہم نے عہدے سے ہٹادیا۔وزیراعظم نے کہا کہ صدر اور آرمی چیف کی ملاقات میں کیا گفت گو ہوئی وہ ہم نہیں جانتے،میں عوام کا منتخب وزیراعظم ہوں ،تمام ادارے حکومت کے اندر رہتے ہوئے اپنے اپنے دائرہ کار میں کام کررہے ہیں،میں پارلے منٹ کو جواب دہ ہوں ، میں کسی فرد کو جواب دہ نہیں ہوں ،ایوان صدر غیر ملکی نیوز ایجنسی کی خبر کی تردید جاری کرچکا ہے ۔میں نے کبھی نہیں کہا کہ میں پانچ سال کے لئے وزیراعظم رہوں گا ۔میں نے یہ ضرور کہا ہے کہ پارلے منٹ اپنی مدت پوری کرے گا ۔پارلے منٹ کے پانچ سال پورے کرنا ضروری ہے ، وزیراعظم کی مدت پوری کرنا ضروری نہیں ۔

مزید خبریں :