پاکستان
16 فروری ، 2012

ملک میں بارشوں اور برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی

ملک میں بارشوں اور برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی

کراچی … محکمہ موسمیات نے اتوار سے ملک میں بارشوں اور برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ بارش کا نیا سلسلہ بدھ تک جاری رہے گا۔ اس دوران کشمیر ،شمالی علاقہ جات، مری اور گلیات میں مزید برف باری کی توقع ہے۔ موسم سرما کی مزید بارش اور برف باری کا نیا سلسلہ اتوار سے ملک میں داخل ہوگا۔ اس دوران صوبہ پنجاب، خیبر پختونخوا، شمالی بلوچستان میں کہیں کہیں بارش کا سبب بنے گا۔جبکہ پیر سے مری، گلیات ، شمالی علاقہ جات ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں مزید بارش اوربرف باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پارا چنار اور کالام منفی 11 کے ساتھ سرد ترین مقامات رہے جبکہ مالم جبہ منفی 9 ، کوئٹہ منفی 8 ، استور منفی 7 ،مری منفی 4 ، اسلام آباد 1 ، لاہور اور پشاور میں 3 جبکہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کوئٹہ ،ژوب، قلات اور مالاکنڈ ڈویژن میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں موسم خشک رہے گا۔

مزید خبریں :