Time 14 مارچ ، 2022
پاکستان

اسلام آباد میں امن عامہ کیلئے ایف سی کی نفری تعینات کرنےکا فیصلہ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امن عامہ کیلئے فرنٹیئر کور (ایف سی) کی نفری تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے 1000ایف سی جوانوں کی تعیناتی کی سمری کابینہ کوبھجوادی۔

ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد میں رینجرز پہلے سے تعینات ہے جبکہ ایف سی کے اضافی جوان رینجرز کے ہمراہ سکیورٹی ڈیوٹی دیں گے۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت پارلیمنٹ ہاؤس،ارکان پارلیمنٹ کی رہائش گاہوں پررینجرز اور ایف سی کی تعیناتی کااعلان کرچکی ہے۔

مزید خبریں :