14 مارچ ، 2022
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل سے ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال اور تحریک عدم اعتماد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ اور سردار اختر مینگل کے درمیان تحریک عدم اعتماد پر مشاورت ہوئی۔
خیال رہے کہ سردار اختر مینگل اپوزیشن میں شامل ہیں جبکہ صادق سنجرانی وزیراعظم کی حمایت کررہے ہیں تاہم ان کے حوالے سے خورشید شاہ نے دعویٰ کیا تھاکہ چیئرمین سینیٹ کوشش کر رہے ہیں، اپنے ارکان کیساتھ اپوزیشن کو سپورٹ کریں۔