Time 14 مارچ ، 2022
پاکستان

عدم اعتماد کا معاملہ: ’باپ‘ کے ارکان سے ملاقات کیلئے وزیر اعظم پارلیمنٹ لاجز پہنچ گئے

وزیر اعظم عمران خان بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے ارکان سے ملاقات کیلئے پارلیمنٹ لاجز پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق شاہ محود قریشی اور اسد عمر بھی وزیر اعظم کے ہمراہ پہنچے ہیں۔ پارلیمنٹ کے لاجز میں وزیراعظم نے بی اے پی کے پارلیمانی لیڈر خالد مگسی سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں وزیر اعظم تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر بی اے پی کی قیادت سے تعاون کی درخواست کی۔

— فوٹو: سوشل میڈیا
— فوٹو: سوشل میڈیا 

اس کے علاوہ پارلیمنٹ لاجز میں وزیراعظم عمران خان نے جی ڈی اے کے وفد سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں فہمیدہ مرزا اور ذوالفقار مرزا شریک تھے۔

مزید خبریں :