Time 14 مارچ ، 2022
پاکستان

کیٹی بندر: ماہی گیروں کے جال میں لاکھوں روپے مالیت کی نایاب مچھلی پھنس گئی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ضلع ٹھٹہ کے علاقےکیٹی بندر کے سمندر میں ماہی گیروں کے جال میں لاکھوں روپے مالیت کی قیمتی ’سوا‘ مچھلی پھنس گئی۔

ترجمان کوسٹل میڈیا سینٹرکے مطابق کیٹی بندر کے قریب سمندر میں سوا مچھلی کا شکارکیا گیا، سوامچھلی کی قیمت بیس سے پچیس لاکھ روپے ہوتی ہے، سوا مچھلی نایاب ہو چکی ہے۔

ماہرین کے مطابق  بعض ایشیائی اور یورپی ممالک میں اس کی مانگ زیادہ ہے، مچھلی کا ایک مخصوص حصہ طبی ادویات میں استعمال ہوتا ہے اور اس سے ایک دھاگا بھی تیار ہوتا ہے جو آپریشن کے دوران سرجری میں استعمال ہوتا ہے۔


مزید خبریں :