دنیا
Time 15 مارچ ، 2022

3 سالہ بچے نے ماں کی جان لے لی

واقعہ شکاگو کے گاؤں ڈولٹن میں سپر مارکیٹ کی پارکنگ میں پیش آیا جہاں گاڑی میں بچے کے ہمراہ اس کی 22 سالہ ماں بینیٹ بیٹھی تھی/ فائل فوٹو
واقعہ شکاگو کے گاؤں ڈولٹن میں سپر مارکیٹ کی پارکنگ میں پیش آیا جہاں گاڑی میں بچے کے ہمراہ اس کی 22 سالہ ماں بینیٹ بیٹھی تھی/ فائل فوٹو

امریکی شہر شکاگو میں تین سال کے بچے کے ہاتھوں غلطی سے گولی چلنے سے ماں ہلاک ہوگئی۔

دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق شکاگو پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ شکاگو کے گاؤں ڈولٹن میں سپر مارکیٹ کی پارکنگ میں پیش آیا جہاں گاڑی میں بچے کے ہمراہ اس کی 22 سالہ ماں بینیٹ بیٹھی تھی۔

پولیس نے واقعے کی تفصیل سے متعلق بتایا کہ گاڑی میں اس وقت بچے کا باپ موجود نہیں تھا تاہم کھیل کودکے دوران اسے گاڑی میں پستول دکھائی دی جسے اٹھا کر وہ کھیلنے لگا، اسی دوران پستول سے گولی چلی جو ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھی ماں کی کمر میں پیوست ہوگئی۔

پولیس کے مطابق خاتون کو زخمی حالت میں اسپتال  منتقل کیا گیا جہاں وہ ڈاکٹرز نے ان کی موت  کی تصدیق کی۔

پولیس کے مطابق پستول بچے کے والد کے نام پر تھی جسے واقعے کے بعد  گرفتار کرلیا ہے ۔

مزید خبریں :