Time 15 مارچ ، 2022
پاکستان

پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت میں التوا کی درخواست مسترد ہوگئی

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت میں التوا کی درخواست مسترد کردی۔

دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی کے وکیل سےکہا کہ آپ باربارکیس کا التوا مانگتے ہیں،7سال سے کیس زیر سماعت ہے۔

درخواست گزار اکبر ایس بابرکا کہنا تھا کہ  اسکروٹنی کمیٹی نے تصدیق کردی  ہےکہ پی ٹی آئی نے اکاؤنٹ چھپائے، فارن فنڈنگ میں اربوں روپے آئے ہیں، کمیٹی نے صرف 10 ملین ڈالرکی تصدیق کی، فرق نہیں پڑتا ایک ارب کی ممنوعہ فنڈنگ آئی یا 10 روپےکی، اصل بات یہ ہےکہ ممنوعہ غیرملکی فنڈنگ آئی ہے،عمران خان کو استعفیٰ دینا چاہیے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست گزار وزیرمملکت فرخ حبیب نےکہا کہ انہوں نے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت کی درخواست دے رکھی ہے۔

 چیف الیکشن کمشنر نےکہا کہ منسٹر صاحب ایسے نہیں ہوتا، آپ کا کیس ابھی زیر سماعت نہیں ہے، ایسے نہیں سُنوں گا، مزید سماعت سترہ مارچ کو ہوگی۔

چیف الیکشن کمشنر  نے پی ٹی آئی کی پارٹی فنڈنگ کی تفصیلات کسی کو نہ دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

مزید خبریں :