18 مارچ ، 2022
کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل کاکہنا ہےکہ شہباز شریف، فضل الرحمان اور زرداری تینوں نشانے پر ہیں۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے عدم اعتماد کے معاملے پر کہا کہ ایسا کیسے ہوستا ہے کہ 20 ایم این ایز خرید کر حکومت تبدیل کی جائے۔
انہوں نے سندھ ہاؤس میں منحرف ارکان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ سندھ ہاؤس میں گدھے گھوڑے سب جمع ہیں، وہاں منڈی لگی ہے لیکن الیکشن کمیشن سمیت دیگر ادارے خاموش ہیں۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے پاس گورنر راج سمیت دیگر آپشنز موجود ہیں، اس کے علاوہ آزاد امیدواروں کو ساتھ ملانے کا آپشن بھی موجود ہے۔
عمران اسماعیل نے اپوزیشن کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف، فضل الرحمان اور زرداری تینوں نشانے پر ہیں۔