Time 18 مارچ ، 2022
پاکستان

ن لیگ نے اسلام آباد مارچ کو حتمی شکل دیدی

مسلم لیگ ن نے  حکومت کے خلاف اسلام آباد کی جانب مارچ کے لیے پلان کو حتمی شکل دیدی ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن اویس لغاری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کا مارچ مریم نواز اور حمزہ شہباز کی قیادت میں لاہور سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گا۔

اویس لغاری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کا قافلہ 24 مارچ کی صبح لاہور سے وفاقی دارالحکومت کے لیے روانہ ہو گا۔

خیال رہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے تمام اپوزیشن جماعتوں کو 27 مارچ کو اسلام آباد پہنچنے کی کال دے رکھی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ ن کو تجویز دی تھی کہ کارکنوں کو جوش و ولولہ دلانے کے لیے مریم نواز ن لیگ کے قافلے کی سربراہی کریں۔

مزید خبریں :