Time 19 مارچ ، 2022
پاکستان

وزیراعظم نے سیاسی کمیٹی کا اجلاس آج بنی گالا میں طلب کرلیا

عمران خان نے آج بنی گالا میں سیاسی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا—فوٹو: فائل
 عمران خان نے آج بنی گالا میں سیاسی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا—فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان نے سیاسی کمیٹی کا اجلاس آج بنی گالا میں طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بنی گالا میں ہونے والے اجلاس میں منحرف اراکین سے متعلق سپریم کورٹ میں ریفرنس پر مشاورت کی جائےگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سندھ ہاؤس میں ہونے والے واقعے، قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے اور تحریک عدم اعتماد سے متعلق امور پر بھی بات ہوگی۔

دوسری جانب تحریک انصاف کی جانب سے آج منحرف ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کیےجانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز 13 منحرف ارکان کے شو کاز نوٹسز پر پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے دستخط کر دیے تھے۔

مزید خبریں :