Time 20 مارچ ، 2022
پاکستان

پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کیجانب سے فوجی قیادت پر الزامات ناقابل برداشت ہیں، چوہدری سالک

مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری سالک حسین نےکہا ہےکہ پاکستان تحریک انصاف  (پی ٹی آئی) کی سوشل میڈیا ٹیم  اور خاتون ایم این اےکی جانب سے فوجی قیادت پر جھوٹے الزامات ناقابل برداشت ہیں۔

ایک بیان میں چوہدری سالک کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم اور خاتون ایم این اے نے فوج اور آئی ایس آئی قیادت پر الزامات لگائے، فوجی قیادت پر جھوٹے الزامات ناقابل برداشت ہیں۔

رہنما ق لیگ نے مطالبہ کیا کہ  وزیراعظم صاحب اس گندی ملک دشمن مہم کا نوٹس لیں، وزیراعظم نوٹس لیں ورنہ ہم ملک دشمنوں سے نمٹنا خوب جانتے ہیں۔


مزید خبریں :