21 مارچ ، 2022
عدم اعتماد کی تحریک پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی آئینی مدت کا آج آخری دن ہے۔
تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر حکومت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ کو بلانے کا فیصلہ کیا ہے، 25 مارچ کو بھی اجلاس مرحوم ایم این اے کے لیے دعائے مغفرت کے بعد ملتوی کردیا جائے گا اور اس روز بھی تحریک عدم اعتماد پیش نہیں ہوگی۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ اجلاس بلا کر جب تک چاہوں ملتوی کر دوں۔
اپوزیشن نے حکومت کے اقدام کو غیر آئینی قرار دے کر قانونی کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔
اس حوالے سے اپوزیشن کا ایک اجلاس ہوا جس میں ایاز صادق، فاروق نائیک، شیری رحمان، زاہد حامد اور سینیٹر کامران مرتضیٰ نے بھی شرکت کی۔