Time 21 مارچ ، 2022
دنیا

افغانستان کے سابق وزیر خزانہ امریکا میں ٹیکسی ڈرائیور بن گئے

افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد سابق افغان صدر اشرف غنی کے وزیر خزانہ اپنے اہل خانہ کی کفالت کے لیے اوبر کی گاڑی چلارہے ہیں /فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا
افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد سابق افغان صدر اشرف غنی کے وزیر خزانہ اپنے اہل خانہ کی کفالت کے لیے اوبر کی گاڑی چلارہے ہیں /فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا

افغانستان کے سابق وزیر خزانہ خالد پائندہ امریکا میں اوبر ڈرائیور بن گئے۔

غیر ملکی خبر  رساں ادارے کے مطابق افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد سابق افغان صدر اشرف غنی کے وزیر خزانہ اپنے اہل خانہ کی کفالت کے لیے اوبر کی گاڑی چلارہے ہیں۔

واشنگٹن پوسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے خالد پائندہ کا کہنا تھا کہ خاندان کی کفالت کے لیے بطور ڈرائیور کام مل جانے کا احساس خوش کن ہے، میرے پاس رہنے کے لیے کوئی جگہ ہے نہ میں یہاں کا مقامی ہوں اور  نہ ہی میں وہاں (افغانستان) کا ہوں۔

انھوں نےکہا کہ اگر میں اگلے دو روز میں 50 ٹرپس مکمل کرلیتا ہوں تو مجھے 95 ڈالر بونس کے طور پر دیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ اشرف غنی کے دور حکومت میں خالد پائندہ نے امریکی تعاون سے 6 بلین ڈالر کے بجٹ کی نگرانی کی تھی۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان کے داخل ہونے کے بعد اشرف غنی ملک سے فرار ہوگئے تھے  جس کے بعد  روس نے دعویٰ کیا تھاکہ اشرف غنی افغانستان سے فرار ہوتے ہوئے اپنے ساتھ پیسوں سے بھری 4 گاڑیاں اور ایک ہیلی کاپٹر بھی لے گئے۔

مزید خبریں :