پاکستان

جو طے ہوگا اس پر عمل ہوگا، زرداری نے خالد مقبول کو گرین سگنل دے دیا

صدر پیپلز پارٹی آصف علی زرداری نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کو مطالبات کی منظوری کا گرین سگنل دے دیا۔

 ذرائع کے مطابق آصف زرداری اور بلاول بھٹوکا خالد مقبول صدیقی سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ آصف زرداری نے خالد مقبول سے استفسار کیا کہ عدم اعتماد کی تحریک پرکیا فیصلہ کیا؟ میں نے آپ سےکہا براہ راست مجھ سے اور بلاول سے رابطے میں رہیں، خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ جی بالکل، رابطہ رہےگا۔

 آصف زرداری نے خالد مقبول سےکہا کہ  اسلام آباد آئیں، ملاقات کرتے ہیں، جو طے ہوگا اس پر عمل ہوگا۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری کا کہنا تھا کہ میں اوربلاول آپ سے براہ راست رابطے میں رہیں گے اور معاملات کی خودنگرانی کریں گے۔

ایم کیو ایم سربراہ خالد مقبول صدیقی نے آصف زرداری کی دعوت پر کہا کہ وہ کل  اسلام آباد پہنچیں گے۔

اس سے قبل سربراہ  پی ڈی ایم  مولانا فضل الرحمان کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد پہنچے جہاں انہوں نے متحدہ کی قیادت سے ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور تحریک عدم اعتماد پر گفتگو کی گئی۔

ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمان نے دعویٰ کیا کہ حکومت کے اتحادی اب ان کے ساتھ نہیں رہے، انہیں ہمارے ساتھ ہونے کا اعلان کرنے میں ایک دو دن لگ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات کے بعد مکمل مطمئن ہوں، تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کا یقین ہے۔

مزید خبریں :