15 جنوری ، 2012
رحیم یارخان …رحیم یارخان کی تحصیل خانپور میں چہلم امام حسین کے جلوس میں دھماکے میں 13افرادجاں بحق اور15زخمی ہوگئے۔آر پی او بہاولپور عابد قادر ی نے جیونیوز سے بات چیت کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ دھماکا علم کے ہائی ٹینشن تاروں کے ٹکرانے سے ہوا اور یہ کوئی تخریب کاری نہیں ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفسیر سہیل ظفرخان کے مطابق واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔بم دھماکے کو خارج از مکان نہیں کہا جاسکتا۔واقعے کے بعد لاشیں تحصیل ہیڈ کوارٹراسپتال خانپور پہنچائی گئیں۔اسپتال ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کے جسم پر چھرے کے نشانات موجود ہیں۔ جہاں عزاداروں نے اسپتال کے باہر سینہ کوبی کی۔