23 مارچ ، 2022
پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری کا کہنا ہےکہ عمران خان کا ووٹنگ سے پہلے استعفیٰ ہی سرپرائز ہو سکتا ہے، گالم گلوچ بریگیڈ کے چند دن رہ گئے ہیں۔
اسلام آباد میں بیگم نصرت بھٹوکی سالگرہ کی تقریب سے خطاب میں نیئر حسین بخاری کا کہنا تھا کہ 14 افراد کو نوٹس دینےکے بعد وزیر اعظم کی اکثریت نہیں، اپوزیشن کے پاس نمبر پورے ہیں، اسپیکر جانبداری برت رہے ہیں۔
نیئر حسین بخاری کا کہنا تھا کہ ہم وزیراعظم کو وزیر اعظم نہیں سمجھتے، ریفرنس بھیج کر تحریک انصاف کے منحرف ارکان کو ڈرایا جا رہا ہے، عمران خان کا ووٹنگ سے پہلے استعفیٰ ہی سرپرائز ہو سکتا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان نے بھی استعفیٰ دے دیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی متحدہ اپوزیشن کا حصہ ہے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا نہیں۔