29 مارچ ، 2022
ملک میں گرمیوں کے دوران بھی گیس کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
عالمی کمپنی گنور نے ایک بارپھرپاکستان کو ایل این جی فراہمی سے معذرت کر لی جس کے بعد گرمیوں میں بھی گیس کی قلت قائم رہنے کا امکان ہے۔
ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق عالمی کمپنی گنور معاہدےکے تحت اپریل، مئی اورجون میں 4 ایل این جی کارگوز فراہم نہیں کرےگی
کمپنی نے چارایل این جی کارگوز کی عدم فراہمی سے متعلق وزارت توانائی کو آگاہ کردیا ہے۔
خیال رہے کہ گنوراس سےقبل نومبر، جنوری اور رواں ماہ مارچ میں بھی ایل این جی سپلائی میں ڈیفالٹ کرچکی ہے۔