17 فروری ، 2012
اسلام آباد…افغانستان کے صدر حامدکرزئی نے کہا ہے کہ پاکستان کو چاہیے کہ نیٹو سپلائی لائن بحال کردے اس سے پاکستان اور افغانستان دونوں کو فائدہ ہوگا،پاکستان نیٹو سپلائی پر زیادہ سے زیادہ ٹیکس لے۔ وہ آج صبح ناشتے پر میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی بات چیت کر رہے تھے۔ امریکا اور طالبان مذاکرات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ طالبان کے ساتھ امریکا کا جو بھی رابطہ ہے وہ ہمارے علم میں ہے مگر طالبان کے ساتھ مذاکرات کا فیصلہ ہم کریں گے امریکا طالبان سے مذاکرات نہیں کرسکتا،طالبان قطر میں صرف آفس کھول سکتے ہیں اور ہم قطر کے بجائے ترکی یا سعودی عربمیں مذاکرات کریں گے۔ بھارت افغان تعلقات پر سوالات پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بھارت کی افغانستان میں موجودگی پرپریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، بھارت سے پاکستان کی خود تجارت کیلئے بات چیت ہورہی ہے، افغان فوج کو بھارتی فوج سے ٹریننگ دلوائی جارہی ہے،افغان صدرکا کہنا تھا کہ پاکستان آرمی افغان آرمی کی تربیت کرے تو کوئی اعتراض نہیں،اس پر غورکیا جاسکتا ہے دونوں ممالک میں اس حوالے سے اعتماد کا فقدان ہے۔