پاکستان
06 نومبر ، 2012

سپریم کورٹ ہی حتمی فیصلہ کرنے کا ادارہ ہے،چیف جسٹس

سپریم کورٹ ہی حتمی فیصلہ کرنے کا ادارہ ہے،چیف جسٹس

اسلام آباد…چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ ہی حتمی فیصلہ کرنے کا ادارہ ہے۔ایبٹ آباد آپریشن پر میڈیا کی رپورٹنگ کے خلاف سردار غازی کی درخواست کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری نے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت سردار غازی کے وکیل راجا ارشاد ایڈووکیٹ نے کہا کہ فوج عدالت کا احترام کرتی ہے اور ہر فیصلے پر عملدرآمد کیا ہے،اِس پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چودھری نے ریمارکس دیئے کہجی ہاں، کل ہم نے دیکھ لیا ہے ،ہماری پوزیشن بہت واضح ہے،کسی کو کسی بھی قسم کی غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے۔اِس پر راجا ارشاد نے کہا کہ میڈیا نے چیف جسٹس اور آرمی چیف کو آمنے سامنے کھڑا کر دیا ۔چیف جسٹس نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی کے خلاف کیا ہوا اور کس نے کیا کیا ہے ،ایبٹ آباد آپریشن کے بعد صدر کا امریکی اخبار میں مضمون شائع ہوا،اس مضمون کو سامنے رکھیں اور پھر بتائیں کہ کیا ہوا۔

مزید خبریں :