30 مارچ ، 2022
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے کزن اور پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف بھی سندھ ہاؤس پہنچ گئے۔
سندھ ہاؤس میں اپوزیشن قائدین کا اجلاس ہوا جس میں مولانا فضل الرحمان، آصف زرداری اورشہبازشریف نے شرکت کی۔
پی ٹی آئی کے مزید 3 ارکان قومی اسمبلی بھی سندھ ہاؤس پہنچ گئے جس کے بعد اجلاس میں شریک تحریک انصاف کے منحرف ارکان کی تعداد 22 ہوگئی۔
منحرف ارکان میں رکن قومی اسمبلی میں عامر لیاقت حسین بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق سندھ ہاؤس میں مجموعی طور پر 196ارکان قومی اسمبلی موجود تھے۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے کزن اور پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف بھی سندھ ہاؤس پہنچے ہیں۔
چوہدری فرخ الطاف قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 66 جہلم سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن منتخب ہوئے ہیں۔