Time 30 مارچ ، 2022
پاکستان

متحدہ اپوزیشن نے پارلیمانی پارٹیوں کا مشترکہ اجلاس کل طلب کرلیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

متحدہ اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹیوں کامشترکہ اجلاس کل طلب اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا۔

اپوزیشن ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والا اجلاس سہہ پہر 3 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔

اپوزیشن ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پر حکمت عملی پر غور ہو گا۔

خیال رہےکہ کل قومی اسمبلی کا اجلاس 4 بجے طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں  وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پر بحث ہوگی۔


مزید خبریں :