Time 31 مارچ ، 2022
پاکستان

قومی اسمبلی میں اپوزیشن ارکان نے دھرنا دے دیا

شہبازشریف، آصف زرداری اور بلاول سمیت 150کےقریب ارکان نشستوں پرموجود ہیں— فوٹو: سوشل میڈیا
شہبازشریف، آصف زرداری اور بلاول سمیت 150کےقریب ارکان نشستوں پرموجود ہیں— فوٹو: سوشل میڈیا

قومی اسمبلی کا اجلاس ختم ہونے کے بعد اپوزیشن ارکان نے اپنی نشستوں پر دھرنا دے دیا۔

شہبازشریف، آصف زرداری اور بلاول سمیت 150کےقریب ارکان نشستوں پرموجود ہیں اور حکومت کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

قومی اسمبلی اجلاس ختم ہونے کے باوجود دلچسپ صورتحال برقرار ہے۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس چند منٹ میں ہی ڈپٹی اسپیکر نے ملتوی کردیا۔ اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پر بحث نہیں کرائی گئی۔

مزید خبریں :