06 نومبر ، 2012
واشنگٹن…امریکی صدارتی انتخابات کی ووٹنگ شروع ہوگئی، نیوہمپشائر میں صدر اوباما اور مٹ رومنی کو 5 ، 5 ووٹ ملے۔ وائٹ ہاوٴس کی ریس 2012 کے لیے نیو ہمپشائر کے قصبے Dixville Notch میں ووٹ ڈالے گئے، جہاں امریکی صداوباما اور ان کے ری پبلکن حریف مٹ رومنی کو 5، 5 ووٹ ملے، تاریخ میں پہلی بار دونوں صدارتی امیدواروں کو برابرووٹ ملے ہیں، لیکن حتمی فیصلہ آخری دن ہی پتہ چلے گا۔