پاکستان

تحریک عدم اعتماد کو مزید ٹالا نہیں جا سکتا: اٹارنی جنرل کا وزیراعظم کو مشورہ

اٹارنی جنرل نے وزیراعظم کو کوئی بھی غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام نہ کرنےکا مشورہ دیا: ذرائع۔ فوٹو: فائل
اٹارنی جنرل نے وزیراعظم کو کوئی بھی غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام نہ کرنےکا مشورہ دیا: ذرائع۔ فوٹو: فائل

اٹارنی جنرل بیرسٹر خالد جاوید خان نے وزیراعظم کو آگاہ کیا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کو مزید ٹالا نہیں جا سکتا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے اٹارنی جنرل بیرسٹر خالد جاوید خان کی ملاقات ہوئی جس میں تحریک عدم اعتماد سے متعلق قانونی مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل نے وزیراعظم کو کوئی بھی غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام نہ کرنےکا مشورہ دیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اٹارنی جنرل نے وزیراعظم کو آگاہ کیا کہ تحریک عدم اعتماد کو مزید نہیں ٹالا جا سکتا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اٹارنی جنرل نے بتایا سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کسی کو ووٹ ڈالنے سے نہیں روک سکتے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل قانونی ٹیم وزیراعظم عمران خان کو یہ باور کروا چکی ہے کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کی صورت میں وہ وزارت عظمیٰ کے عہدے پر برقرار نہیں رہ سکتے۔

وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ بروز اتوار 3 اپریل کو متوقع ہے۔

مزید خبریں :