Time 02 اپریل ، 2022
پاکستان

مونس الٰہی جہانگیر ترین گروپ کےارکان توڑنے میں کامیاب ہوگئے، ذرائع

ذرائع کے مطابق ترین گروپ کے رکن پنجاب اسمبلی رفاقت گیلانی، امیرمحمد، عبدالحئی دستی پنجاب اسمبلی پہنچ گئے ہیں— فوٹو: اسکرین گریب
ذرائع کے مطابق ترین گروپ کے رکن پنجاب اسمبلی رفاقت گیلانی، امیرمحمد، عبدالحئی دستی پنجاب اسمبلی پہنچ گئے ہیں— فوٹو: اسکرین گریب

پنجاب کا نیا وزیراعلیٰ کون ہوگا؟ چوہدری پرویز الٰہی یا حمزہ شہباز؟ اس کا فیصلہ ممکنہ طور پر کل ہوجائے گا۔

چوہدری پرویز الٰہی کے بیٹے وفاقی وزیر مونس الٰہی جوڑ  توڑ کیلئے متحرک ہوگئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مونس الٰہی جہانگیر ترین گروپ کےارکان توڑنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ترین گروپ کے رکن پنجاب اسمبلی رفاقت گیلانی، امیرمحمد، عبدالحئی دستی پنجاب اسمبلی پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مونس الٰہی کا ترین گروپ کے مزید 3 ارکان اسمبلی سے بھی رابطہ ہے اور ترین گروپ اپوزیشن کی حمایت پر تقسیم ہیں۔

ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی نے بھی ارکان سے رابطے تیز کردیے ہیں، حسین الٰہی کے بھی مختلف ناراض اراکین سے رابطے ہیں جبکہ وزیر دفاع  پرویز خٹک نے بھی خاموشی سے متعدد ارکان اسمبلی سے رابطے شروع کر رکھے ہیں۔

قبل ازیں جہانگیر خان ترین گروپ کے اہم رکن نعمان لنگڑیال نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے قبل حمزہ شہباز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزارت اعلیٰ کے لیے متحدہ اپوزیشن کے امیدوار حمزہ شہباز کی حمایت کریں گے۔

مزید خبریں :