17 فروری ، 2012
لاہور …لاہور ہائیکورٹ نے سڑکوں پر تمام رکاوٹیں فوری طورپر ختم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔پیرامیڈیکل اسٹاف کی ہڑتال کے دوران خاتون کی سڑک پرہلاکت کیخلاف کیس کی سماعت کے دوران عدالت کا کہنا تھا کہ جہاں 4افرادجمع ہوتے ہیں پوراشہر جام کردیاجاتاہے،جس پر سی سی پی او نے کہا کہ ہڑتالیوں کیخلاف کارروائی کاقانون موجود ہے، عدالتنے کہاکہ یہ آپ کامعاملہ ہے، عوام کوسڑکیں کھلی اورکشادہ ملنی چاہئیں۔عدالت نے خاتون کی سڑک پرہلاکت کی رپورٹ پنجاب حکومت سے طلب کرلی کیس پر کارروائی 2ہفتوں تک ملتوی کردی۔